• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ANP کی تجویز مسترد

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) آئینی ترمیم میں صوبہ خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی، خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی شق شامل ہوئی تو ہر حد تک جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں سردار محمد یوسف ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور پروفیسر سجاد قمر نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا، صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ کی قیادت میں وفد میں فنانس سیکرٹری محمد پرویز ʼ نائب صدر نوید الرحمٰن، سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی سینئر صحافی اصغر چوہدری ʼ حسین احمد ʼ قیصر تنولی ʼ سردار اویس ʼ شکیل احمد و دیگر شامل تھے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اے این پی کے ایمل ولی خان کے خیبر پختونخوا کے نام کو مسترد کرتے ہیں آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ، ملک میں چھوٹے چھوٹے صوبے وقت کی ضرورت ہے ۔
اسلام آباد سے مزید