• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

  طلبہ شرپسندوں کو اپنی صفوں سے نکال کر پر امن احتجاج کریں، اسلامی جمعیت طلبہ

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی احسن ممتاز نے راولپنڈی میں ہونے والے طلبہ کے احتجاج اور گرفتاریوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس وقت شہر کی صورتحال گھمبیر ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے طلبہ کمیونٹی میں سر پسند عناصر کے آنے کی وجہ سے احتجاج کو پر تشدد رنگ دیا گیا ہے۔جو لوگ بھی توڑ پھوڑ اور جلال گھیراؤ میں ملوث ہیں وہ طلبہ کی رہنمائی نہیں کر سکتے ۔ طلبہ کو ایسے عناصر کو اپنی صفوں سے نکال کر پر امن احتجاج کرنا ہوگا ۔ محمد آصف، فہیم الرحمٰن عثمانی، موسیٰ جرال اور عتیق الاسلام بھی پر یس کانفرنس میں موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید