• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالے شیشوں والے پیپر، فلیشراور ایچ آئی ڈی لائٹس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے کالے شیشوں والے پیپر ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ ماحین بلوچ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں کالے شیشوں والے پیپرز، فینسی نمبرز پلیٹس کی خریدو فروخت غیر قانونی ہے، کالے شیشوں کے استعمال پر 31 مارچ 2013 سے پابندی عائد ہے۔
اسلام آباد سے مزید