• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین سی ڈی اے کی انٹرچینج منصوبوں پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں دیہی مراکز صحت اور بنیادی صحت یونٹس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے جامع منصوبہ تیار کریں ۔ دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا چوک اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی سائٹس کا بھی دورہ کیا اورہدایت دی کہ اسلام آباد کےدونوں میگا انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے۔ ادھر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی 3 اے) اور اے ٹی کارنی (AT Kearney) کے نمائندوں کے ساتھ بھی اجلاس ہوا۔ اجلاس کا مقصد اسلام آباد میں ہوٹل کے پلاٹس کے لئے مختلف آپشنز اور بہترین ماڈلز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
اسلام آباد سے مزید