• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ میں کا نسٹیبل شہید، منشیات فروش بھی مارا گیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے بگا شیخاں میں جمعہ کے روز پولیس مقابلے میں 33 سالہ پولیس کانسٹیبل محمد احسان کیا نی شہید ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے منشیات فروش ماما آزاد بھی ہلاک ہو گیا۔ روات پولیس نے منشیات فروشی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی تھی ۔ ہلاک منشیات فروش کے ساتھیوں کا تعاقب جاری تھا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی علاقے مندرہ روانہ کی گئی جہاں اسے سپردِ خاک کر دیا گیا۔ دریں اثناءوفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہید پولیس کانسٹیبل احسان کیانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے۔
اسلام آباد سے مزید