• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت چار افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت چار افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ وارث خان کو سہیل رحمان نے بتایا کہ میری بیوی (الف) کو عثمان نے اغواء کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو رضوانہ بی بی نے بتایاکہ سائلہ کا 27 سالہ بیٹا احتشام شبیر23 ستمبر کو 3 بجے دن اپنے موٹر سائیکل پرگوشت اور گھر کا دوسرا سامان لینے نکلا اوراپنا موبائل فون گھر چھوڑ گیا لیکن واپس نہ آیا۔تھانہ مورگاہ کو سلیمان خان نے بتایاکہ میری بچی(الف)عمر 20 سال 9اکتوبر کو ہماری غیر موجودگی میں گھر سے غائب ہو گئی ۔تھانہ نصیرآباد کو علی احمد نے بتایاکہ میری شادی 15سال قبل (م) سے ہوئی۔13اکتوبرکواپنے رشتہ دار کی فوتگی پر گیا ، شام کوواپس گھر آیا تو بیوی گھر سے غائب تھی جس کو کسی نے اغواءکرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید