• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت غائب، احتجاج کا خواب پورا نہ ہوسکا

راولپنڈی، اسلام آباد (خبر نگار خصوصی،خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے باوجود راولپنڈی کی مقامی قیادت اور سرکردہ افراد زیر زمین چلے جانے سے احتجاج کا خواب پورا نہ ہوسکا تاہم کمیٹی چوک کے قریب احتجاج کیلئے قیادت کے انتظار میں جمع ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک درجن کے قریب کارکنان کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے اور شہر میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو گزشتہ روز کمیٹی چوک میں جمع ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پولیس نے احتجاج کی کوریج کیلئے آنیوالے جیو نیوز کے کیمرہ مین رضوان علی پر بد ترین تشدد کیا آفیشل کارڈ اور موبائل چھین لیا تعارف کروانے کے باوجود پولیس اہلکار کیمرا مین پر پل پڑے اور اسے زخمی کیا دیگر صحافیوں نے جب تشدد کی وجہ پوچھی تو پولیس اہلکار صحافیوں سے بھی لڑ پڑے۔