1۔ وہ کیا چیز ہے جس کا خود کوئی وزن نہیں ، مگر وہ کافی وزن اُٹھا لیتا ہے؟
2۔ سمندر کے درمیان کیا ہوتا ہے؟
3۔ وہ کون سا بیگ ہے جس میں کپڑے نہیں ڈال سکتے؟
4۔ ہاتھ میں پکڑے اور مروڑے جو بھی دیکھے اسے توڑے۔
5۔ ایک ہاتھی ایک کلو گوشت ایک گھنٹے میں کھاتا ہےتو دس ہاتھی دس کلو گوشت کتنے وقت میں کھائیں گے؟
6۔31اپریل کو ایسا کون سا واقعہ ہوا تھا جسے، آج بھی لوگ یاد رکھتے ہیں؟
جوابات:
1۔ شاپر 2۔ن 3۔ ٹی بیگ 4۔روٹی 5۔ہاتھی گوشت نہیں کھاتا 6۔اپریل کے مہینے میں 31 تاریخ نہیں ہوتی