• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فالج قابل علاج اوربچاؤ ہے مرض کو ہیلتھ کارڈ میں شامل کیا جائے‘ ڈاکٹر انجم فاروق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دوسو جبکہ ملک میں روزانہ 1ہزار کے قریب افراد فالج کا شکار ہو رہے جن میں سے400کے قریب مریض انتقال کرجاتے ہیںفالج کی علامات ظاہر ہونے پر گھریلو نسخوں کی بجائے ڈاکٹر سے معائنہ کرائیںان خیالات کا اظہار ڈاکٹر انجم فاروق ،ڈاکٹر پروفیسرڈاکٹر امان اللہ کاکڑ اورپروفیسرڈاکٹر سلیم بڑیچ نے ہفتہ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ڈاکٹرز نے کہاکہ 29 اکتوبر کو فالج کا عالمی دن منانے کامقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے فالج ایک قابل علاج اور قابل بچائو مرض ہے تمباکو نوشی ،شوگر اور بلڈ پریشر کے باعث فالج میں تشویشناک حد ناک تک اضافہ ہورہا ہے فالج کے تدارک کے لئے آگاہی کےساتھ ساتھ مریض کا بروقت علاج بھی ضروری ہے حکومت کی جانب سے فالج کے مرض کے لئے بولان میڈیکل کالج میں ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں جوکافی نہیں انہوں نے کہاکہ فالج کے مرض کو ہیلتھ کارڈ شامل کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید