• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی نمائندے ہی مسائل کا حل ممکن بناسکتے ہیں‘ عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر پی بی 44کے امیدوارحاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ حلقے کے عوام نےعام انتخابات کی طرح اگر ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کرکے آرمی کے نشان پر مہر لگائی تو کامیاب ہوکربلاتفریق علاقے کی اجتماعی ترقی ‘ عوام کی خوشحالی اورمسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائونگا ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی آفس برما ہوٹل میں وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ فارم 47کے جعلی نمائندے اورحکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکے ہیں بلوچستان میں امن اورترقی صرف حقیقی نمائندے ہی لاسکتے ہیں ہم عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ لڑتے رہیں گےلوگ صرف الیکشن میں نظرآنے والے موسمی پرندوں کو مسترد کرکےنیشنل پارٹی کاساتھ دیں۔
کوئٹہ سے مزید