• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ اسکلز پروگرام سے مایوسی کا خاتمہ ہوگا، غلام رسول عمرانی

کوئٹہ(خ ن) مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی بدولت صوبے کے تیس ہزار جوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک باعزت روزگار کی فراہمی کا خواب عملی تعبیر پا چکا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی تعاون اور مکمل حمایت سے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں آئندہ دو ماہ میں بی ٹویٹا کے ذریعے ضروری تربیت کی فراہمی کے بعد بلوچستان کے نوجوانوں کا پہلا بیچ بیرون ملک بھجوایا جائے گا، چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شروع کئے گئے اس پروگرام کی بدولت نہ صرف نوجوان برسر روزگار ہوں گے بلکہ ایک بڑا زر مبادلہ بھی پاکستان آئے گا اور مایوسی اور منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہوگا، سردار غلام رسول عمرانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کا یہ اقدام تاریخ کا سنہری باب ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید