• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ نے اراضی کی منتقلی کا وعدہ پورا کردیا، بی یو جے

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں کے لئے مختص میڈیا ٹائون کی اراضی جرنلسٹس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کے وعدے کی تکمیل پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ بی یو جےنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اراضی کی منتقلی کے وعدے پر 48 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد کرکے صحافی دوست ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے جس کے لئے تمام صحافی برادری انکی ممنون رہے گی۔ زمین کی منتقلی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کے لئے ماضی میں مختلف سٹیک ہولڈرز کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں، سرفراز بگٹی کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے قانونی موشگافیوں کے غلط تاثر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اراضی کی منتقلی کے فوری احکامات جاری کئے۔ صحافی برادری نہ صرف اراضی کی منتقلی بلکہ جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ، پریس کلب کوئٹہ اور میڈیا اکیڈمی کے لئے ایک خطیر رقم کی منظوری کے لیے بھی وزیر اعلیٰ کی مشکور ہے خوش آئند بات یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے اسکیم کے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے اور دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور صحافیوں کے اپنے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔
کوئٹہ سے مزید