• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فصلوں کو بیماریوں سے بچانے اور پیداوار میں اضافہ کے منصوبوں پر غور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کا زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے فصلوں کو بیماریوں سے بچانے اور فی ہیکٹرز پیداوار میں اضافہ کیلئے ڈھائی ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے فصلوں کو بیماریوں سے بچانے اور فی ہیکٹرز پیداوار میں اضافہ کیلئے ڈھائی ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق آئندہ تین سال کے دوران فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ریگولیشن آف پلانٹس ، درآمدات، برآمدات کا ضابطہ ،کیڑے مار دوائوں کی رجسٹریشن ، فصلوں کا موثر تحفظ اور متعلقہ خدمات شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹڈی دل کا خاتمہ اور فصلوں کا موثر تحفظ کیاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید