• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 ہزارنوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجنا تاریخی اقدام ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستا ن پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےچیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے پروگرام کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی خوشحال بلوچستان کے وژن کے مطابق جو اقدامات کر رہے ہیں تاریخ میں انہیں سنہرے حروف میں لکھا جائیگا، بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے لئے بھیجنا وزیر اعلیٰ کا ایک خواب تھا ،رواں سال بلوچستان سے ہنر مند نوجوانوں کی پہلی کھیپ بیرون ملک جائے گی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےاس پروگرام کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اس اقدام کے ثمرات بتدریج سامنے آنا شروع ہوں گے، بلوچستان کے جو نوجوان مایوسی کا شکار تھے انہیں روشن مستقبل کی نوید ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بہتری کی سیاست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے انقلابی اقدامات کا آغاز کیا ہے اس کے دو رس نتائج برآمد ہونگے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت عوم کو ریلیف دینے اور انکے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔
کوئٹہ سے مزید