• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت کیلئے عمر کی حد میں رعایت کے نوٹیفکیشن کی تجدید کی جائے‘ شاہدہ رؤف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کی رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ رئوف نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد میں رعایت کے نوٹیفکیشن کی سالانہ تجدید نہ ہونے کے باعث ہزاروں بیروزگار تعلیم یافتہ افراد اور خاص طور پر لواحقین کوٹے کے امیدوار شدید ذہنی کوفت و پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی اور روز گار کے محدود مواقع کے باعث کئی سال قبل سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال کی گئی تھی جس کے نوٹیفکیشن کی ہر سال تجدید کی جاتی ہے لیکن امسال 23جون کو نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کے باوجود نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے بیروزگار افراد میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔شاہدہ رئوف نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی اور دیگر مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43سال مقرر کرنا دانشمندانہ اقدام ہے بلوچستان پبلک سروس کمیشن سمیت دیگر صوبائی محکموں میں درجنوں آسامیوں کی تشہیر ہو چکی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد میں رعایت کے نوٹیفکیشن کی تجدید کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید