• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی‘ لالہ یوسف خلجی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے دکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21 کانکنوں کی شہادت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ، دہشتگرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے ۔ ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ لورالائی ڈویژن میں ڈیرھ ماہ کے دوران دہشت گردی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جن میں 50 کے قریب بے گناہ شہریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا صوبائی حکومت مذمتی بیانات تک محدود ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آرہے حالانکہ امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ بری طرح ناکام نظر آتی ہے اگر صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اسے اقتدارمیں رہنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دکی واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا اور سخت سزا دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید