• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے فلسطین کانفرنس میں اسلامی ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا ہے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے قائمقام امیر مولانا نیازمحمد، مولانا خدائے نظر ،مولانا بازمحمد، حاجی محمد نور اخونذادہ ودیگر نے 24 اکتوبر کو ہونیوالی شہدائے فلسطین کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں حاجی جانان بادیزئی کی رہا ئشگاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اکتوبر کو عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی شہداء فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےکانفرنس میں شرکت کر کے مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنیں ۔ شہدائے فلسطین کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔ کانفرنس میں اسلامی ممالک کے سفراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست سات دہائیوں سے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے، انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہو ئے ہیں ۔ صرف مذمتی قراردادوں کی روایات سے اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتے ہیں، اسرائیلی ریاست نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم و جبر کی انتہا کردی ں، کئی عشروں سے اسرائیل کی جارحیت کا شکار فلسطینی آج بھی اسرائیل کی دہشت گردی کے ہاتھوں اپنی ہی سر زمین پر قیدیوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف اپنائیں ۔
کوئٹہ سے مزید