• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے، اتحاد اہلسنت

کوئٹہ (پ ر) اتحاد اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ مولانا دادمحمد فریادی نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے کی پاداش میں نام نہاد سول سوسائٹی کراچی پر فوری پابندی عائد کی جائے لبرل عناصر گستاخ ڈاکٹر شاہ نواز کے قتل کو جواز بناکر سندھ کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی مزموم سازش کررہے تھے پرامن محب وطن اہلسنت مکتبہ فکر کے ماننے والوں نے حالات کو خراب کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا انہوں نے کہا کہ سانحہ کراچی ایک مذموم سازش تھی جو ملکی حالات کو خراب کرکے انتشار، فتنہ و فساد اور افراتفری پھیلانا چاہتے تھے قیام امن کے داعی سیکورٹی ادارے ملکی حالات خراب کرنے والوں کے خلاف فی الفور کارروائی کا آغاز کریں امن و امان کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مطالبات اور پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید