• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ججوں کی دوسری وضاحت، چیف جسٹس نے ڈپٹی رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان ،قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے مقدمہ میں 8ججوں کی دوسری وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار و دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا ،یاد رہے گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے مختصر فیصلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں پر دوسری بات وضاحت جاری کرتے ہوئے قراردیا کہ الیکشن(دوسرا ترمیمی)ایکٹ 2024کے نفاذ سے سپریم کورٹ کا حکمنامہ غیر موثر نہیں ہوتا ہے ،اکثریتی ججوں کے مختصر فیصلے کے اجراء کے بعد انتخابی قانون میں کی ترامیم اس فیصلے کو غیر موثر نہیں کر سکتی ہیں، الیکشن کمیشن بغیر مزید وضاحت طلب کیے عدالت کے حکمنامہ پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے،سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز چیف جسٹس نے اپنے چیمبر جاکر متعلقہ حکا م (ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود ، اسسٹنٹ رجسٹرار(امپلیمٹیشن )شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید کونوٹسزجاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ مقدمہ کی اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی ہے؟جبکہ ویب ماسٹر عاصم جاویدسے بھی جواب طلب کیا گیا ہے کہ اوریجنل فائل جمع کرائے بغیر یہ وضاحت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پرکیسے اپ لوڈ کی گئی ؟،تاہم سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید