• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنائی جائیگی، آئی جی اسلام آباد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس میں بھرتی اور جاری پروجیکٹس کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ و جنرل عبدالحق عمرانی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔آئی جی نے اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹنگ میں سینئر پولیس افسران کو نئے پروجیکٹس کے قیام کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری پروجیکٹس میں بہتری لانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے عمل میں قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آگے بڑھایا جائے گا اور بھرتی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید