• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا، شہری سے موٹرسائیکل، موبائل اور رقم چھین لی گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لفٹ لینے والے شخص نے اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ شہری سے موٹر سائیکل ،موبائل اور رقم چھین لی ۔تھانہ روات کو سید نعیم عباس نے بتایاکہ رات 10 بجےڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھا کہ روات سٹاپ پر ایک نامعلوم شخص نے لفٹ مانگی اور چھنی پل اتارنے کا کہا ۔ میں نے اسے بٹھا لیا جب ریڈیو کالونی جی ٹی روڈ پہنچے تو مذکورہ شخص نے مجھے رکنے کو کہا ۔ میں رکا تو وہ موٹرسائیکل سے نیچے اتر گیا۔ اسی اثناء میں پیچھے سے ایک موٹرسائیکل پر 2 نامعلوم افراد آگئے، تینوں نے مجھے موٹرسائیکل سے نیچے اتار دیا اور میری جیب سے میرا موبائل فون،6ہزار روپے،موٹرسائیکل کے کاغذات نکال لئے اور مجھ سے میراموٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید