• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں سے 21 سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے تین پستول، 9لٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے 3ملزموں سے ایک کلو 400 گرام ہیروئن اورایک کلو850 گرام چرس بھی برآمد کرلی ۔اسلام آباد پولیس نے بھی سنگین جرائم میں ملوث چار اشتہا ری مجرموں سمیت دیگر جر ائم میں ملوث 10جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہیر وئن، چرس، شراب،اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا ۔ 6ملزمان سے 1245گر ام ہیر وئن، 530گر ام چرس، 10بو تلیں شراب اور دو پستول برآمد کر کے مقدما ت درج کر لئے گئے۔تھانہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے تین ارکا ن سے مسروقہ نقدی اور قیمتی مو با ئل فون برآمد کرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید