• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونچی آوازمیں میوزک لگاکر مے نوشی کرنیوالے 4 افراد سمیت 6 گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کرپا کے علاقہ میں اونچی آوازمیں میوزک لگاکر شراب نوشی کرنے والے 4ملزموں سمیت 6افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔ اے ایس آئی نثار حسین نے بتایاکہ سیف سٹی کی کال پر کہ اونچی آوازمیں میوزک چلاکر پارٹی کی جارہی ہے علاقہ گلبرگ بھمبر تراڑ روڈ پر آفتاب احمد عرف بلا کے ڈیرے پر پہنچے جہاں راجہ نعمان عاصم شاہ ،عبید نواز اور عثمان علی کو شراب نوشی کرتے قابوکرلیا۔ ساؤنڈ سسٹم پر موجودڈی جے عاصم اورابراہیم نے بتایاکہ راجہ نومی وغیرہ نے پارٹی کے لئے ساؤنڈ سسٹم ہائیر کیاتھا۔پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید