• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کانسٹیبل محمد احسان کیانی مندرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شہید کانسٹیبل محمد احسان کیانی کو آبائی علاقہ مندرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کردیاگیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، ایس پی سکیورٹی ناصر علی خان، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس افسران نے شہید کی لحد پر پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کانسٹیبل محمد احسان کیانی گزشتہ روز تھانہ روات کے علاقہ میں ریڈ کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔سینئر افسران نے شہید کانسٹیبل کی فیملی سے ملاقات کی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں،شہید کی فیملی کی ویلفئیر اولین ترجیح ہے۔ سی پی او نے کہاکہ راولپنڈی پولیس کے 119 افسران فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید