• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان گاڑی سمیت اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لومیرج کرنے والے نوجوان کو گاڑی سمیت اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ ریس کورس کو جنت بی بی سکنہ فیصل آباد نے بتایا کہ 24ستمبر کوسائلہ کے 31 سالہ بیٹے عمر فاروق کا موبائل بند ہو گیا جس پر وہ، بیٹا محمد علی اور بھائی عبدالمجید راولپنڈی گئے اور اپنے طور پر اسے تلاش کرتے رہے جو نہ ملا ۔ ایک ماہ قبل عمر فاروق نےآزادخان کی بیٹی ( خ) سے لو میرج کی تھی ۔ شادی کے دو تین دن بعد ہی آزادخان نے اسلم پیٹھا ،عمران ،بشیر ،عبدالعزیز ،تاج میر ،سرتاج خان اور 4 نامعلوم ملزمانکے ساتھ ساز باز ہو کر سائلہ کے بیٹے اور اپنی بیٹی کو جھانسہ دے کرراولپنڈی میں بلوایا اور(خ)کو زبردستی اپنے پاس رکھ کرعمر فاروق کو زبردستی گھر سے نکال دیا ۔عمر فاروق اپنی بیوی کی واپسی کے لئے منت سماجت اور رابطہ کرتا رہا اور 24ستمبر سے سائلہ کا بیٹابھی گاڑی سمیت غائب ہے۔ ہمیں قوی شبہ ہے کہ انہوں نے ہی میرے بیٹے کوگاڑی سمیت اغواءکرلیاہے۔
اسلام آباد سے مزید