• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالوں کی قیمتوں میں اضافہ، ماش 560 اور دال چنا 450 کلو تک جا پہنچی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)دالوں کی ہول سیل قیمتوں میں اضافہ کے باعث پرچون میں بھی دالیں مزید مہنگی ہو گئیں۔ شہر کی اوپن مارکیٹ میں سفید چنے ہول سیل میں 15 ہزار روپے فی من، 375روپے کلو جبکہ پرچون میں 410روپے فروخت ہونے لگے۔ دال مونگ 15200روپے من 380 روپے کلو اور پرچون میں 410روپے، دال چنا کا ہول سیل ریٹ 17400من، 435 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ450 روپے کلو ہو گیا۔ ماش کی دال میں سب سے زیادہ اضافہ کے بعد ہول سیل میں 20 ہزار روپے من، 500 روپے کلو اور پرچون میں 560 روپے فروخت ہونے لگی۔
اسلام آباد سے مزید