• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں بمباری سے متاثرہ خاندانوں کیلئےالخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 100 ٹن امدادی سامان کی فراہمی

اسلام آ باد(نیوز رپورٹر) صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیط الرحمن اورنائب صدر ائرمارشل(ر)ارشدملک لبنان میں اسرائیل کی بمباری سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گئے۔الخدمت نے اہل پاکستان کی جانب سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے خوراک،کپڑے، بستراور میڈیسن سمیت 100ٹن امدادی سامان متاثرین جنگ تک پہنچایا۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے جامعہ اسلامیہ بیروت کے 11سکولز میں موجود 1400متاثرین سے ملاقات کی،متاثرہ خاندانوں کوامدادی رقم فراہم کی اوراظہارہمدردی کرتے ہوئے اہل پاکستان کی جانب سے ہرممکن ریلیف کا یقین دلایا۔صدرالخدمت نے سکولوں میں قائم عارضی ڈسپنسریوں کا دورہ کیا اور وہاں کی ضروریات کے پیش نظر فوری طورپرمتاثرین کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک جدید ایمبولینس بیروت سے خرید کررضاکاروں کے سربراہ ڈاکٹرفاؤزی کے سپردکی۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بے گھرافراد کی فوری ضروریات بستر،کمبل ، خیمے ، سلیپنگ بیگزاور تیارکھاناہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے اس سلسلے میں اقدامات کا آغازکردیا ہے ،ہم پرعزم ہیں کہ پاکستانی عوام کی جانب سے بیروت میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف آپریشن کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ ہم نے حکومت پاکستان سے فوری طور پر دوطیارے امدادی سامان بیروت پہنچانے کی گزارش کی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار یہ امدادی سامان تیارکررہے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے طیاروں کی فراہمی کے بعد جلد یہ امدادی سامان اسرائیلی کے فضائی حملوں سے متاثرہ بیروت میں مقیم بھائیوں تک پہنچائیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ذمہ داران نے بیروت کے مختلف سکولز کا بھی دورہ کیا ، وہاں پناہ گزینوں کی ضروریات کا جائزہ لیا اوربیروت کی مقامی این جی اوزکے اشتراک سے متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈزفراہم کئے۔
اسلام آباد سے مزید