• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم جاری، شہریوں سے موبائل فونز، نقدی، 5 موٹرسائیکل چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔12افراد جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی سرقہ باالجبر ،راہ زنی ،چوری اور قفل شکنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 14موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ رمناکے علاقوں سے گاڑیاں چوری کرلی گئیں جب کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا، شہزاد ٹاؤن اورتھانہ ہمک کے علاقوں سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لئے گئے ۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ آفندی کالونی میں2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پربشیر احمد سے موبائل،تھانہ کینٹ کے علاقہ مریڑ چوک میں2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد اسد اعوان سے 2موبائل اور 6ہزار روپے،تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں ایف جی سرسید کالج کے قریب 2موٹرسائیکل سوارراجہ محمد اویس اور ان کی فیملی سے اسلحہ کی نوک پر50ہزار روپے اور طلائی زیورات مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے ، گلستان کالونی میں3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعبد الجبار کی دکان سے 10ہزار رروپے ،تلسہ روڈ پر3نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پروقاص سلیم سے موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈونگی میں نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پر ثاقب لیاقت سے موبائل اور18ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ پسوال میں 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر راجہ ساجد حسین سے 2 لاکھ روپے، اس کی بیوی سے انگوٹھی، موبائل فون ،، پرفیوم وغیرہ ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گلشن کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر نعمان رستم سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ دھمیال کے علاقہ اشرف کالونی میں عبدالرؤف خان کے بیٹے راحیل عمر 14سال سے ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوارموٹرسائیکل چھین کر اپنا موٹرسائیکل وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔تھانہ سٹی کے علاقہ مری روڈ پر طاہر علی کے آٹو سپئیر پارٹس کے گودام سے سپئیر پارٹس مالیتی 15لاکھ روپے ،چک مدد میں فیضان فیصل کی گاڑی میں سے کوکنگ آئل مالیتی 40ہزار روپے ،فاروقیہ چوک میں عطا مصطفی ٰ کے گھر سے 4 موبائل اور 80ہزار روپے ،ہولی فیملی ہسپتال میں محمد حفیظ کے 20ہزار روپے اورموبائل ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں عدنان میر کے گھر سے سونا مالیتی 11لاکھ50ہزار روپے اورنقدی 8لاکھ روپے ،صادق آباد میں واسا ٹیوب ویل کی کیبل تار مالیتی 30ہزار روپے ،غوثیہ چوک میں محمد عمیر کے کمرے موبائل اور 40ہزار روپے ،شالے ویلی میں آصف علی کی دکان سے تالے تاڑ کر 3ہزار روپے اوربیٹری مالیتی 50ہزار روپے، بھابڑہگاؤں میں موبائل ٹاورسے 5بیٹریاں مالیتی 7لاکھ روپے،احمد نگر میں نسیمہ اختر کے سکول سے تالے توڑ کر 50ہزار روپے ،سونا مالیتی 45لاکھ روپے اورسامان مالیتی41ہزار روپے ،جناح کالونی میں محمد زاہد کے گھر کے تالے توڑ کر 40ہزار روپے سونا مالیتی6لاکھ روپے اور 3 موبائل ،بحریہ فیز7میں عنصرخلیل کے گھر کے7واش رومز میں سینٹری کا مکمل سامان اور سکیورٹی سسٹم ،ابن چک میں بشارت علی کی بھینس ،بحریہ فیز7میں پیٹر یونس کے گھر سے ایل ای ڈی،ڈی وی آرسسٹم اور تولے طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ۔   آفیسر کالونی میں  انسپکٹر محمد سعید  کے  گھر سے   تالے توڑ کر ایک لاکھ  روپے سونا مالیتی8لاکھ  روپے اورڈیوائس  چوری  کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید