اسلام آباد (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آ گیا۔ پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں ، ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔