• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑے، فائرنگ سے کم سن بچے سمیت 4افراد زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ایک کم سن بچے سمیت 4افراد کو زخمی کردیاگیا۔ تھانہ صادق آباد کو محمد افتخار نے بتایاکہ صادق آباد چوک موجود تھا کہ عطار عباسی،وصار عباسی، آفتاب تاجی، علی گوپو، علی عباسی اور کاکو مجھے لے کر ٹاور والی گلی میں چلے گئے وہاں لے جاکر عطار عباسی نے اپنے پسٹل سے سیدھا فائر مجھ پر کیا جو مجھے دائیں ٹانگ پر لگا جبکہ بقیہ ملزمان نے اپنے اپنے پسٹلوں کے بٹ میرے سر پر مارے جس سے میں شدید زخمی ہو کر گر گیا۔تھانہ صادق آباد کو لال زادہ خان نے بتایاکہ میں حاجی چوک سے اپنے گھر جا رہا تھا جب اللہ داد مسجد کے پاس فلٹر کے پاس پہنچا اس دوران 2 موٹرسائیکلوں پر گل حسین،بدرنگاہ اور 2 نامعلوم ملزموں نے آکر مجھے روکا اور گالیاں دینا شروع کردیں۔گل حسین نے اپناپسٹل نکال لیا اور سیدھا فائر کیا جو مجھے دائیں ٹانگ پر لگا جس سے میں زخمی ہو گیا۔تھانہ نصیرآباد کو رئیس افضل نے بتایا کہ محمد حسیب اور اسکی بیوی اپنے گھر والوں کیساتھ جھگڑا کر رہے تھے۔ 12 بجے رات شور کی آواز سن کر میں اپنی بیوی کیساتھ انکا جھگڑا ختم کرانے کے لئے سسرال گیا تو محمد حسیب نے پسٹل اٹھا رکھا تھا اور گالم گلوچ کررہا تھا جس کو میں نے منع کیا تو محمد حسیب نے طیش میں آکر فائرنگ شروع کر دی۔ ایک فائر میرے چھوٹے بیٹے حسن علی عمر 4 سال کو دائیں ہاتھ کی انگلی پر لگا ۔تھانہ صدر بیرونی کو ارسلان احمد نے بتایا کہ میرے بھائی کے بازو کا آپریشن ہوا تھا ۔ عیادت کیلئے ملک حماد ،دانیال بھٹی ،عثمان عباسی اورایک نامعلوم شخصگاڑی پر ہمارے گھر آئے۔ عیادت کے بعد میرا بھائی ملک حماد اور دانیال بھٹی کو باہر چھوڑنے کے لئے آیا ۔ دانیال بھٹی نے گاڑی سٹارٹ کر لی۔ جب میرابھائی حماد کو سلام کر کے واپس گھر کی طرف مڑا تو ملک حماد نے اپنی پسٹل نکال کر بھائی کو آواز دی اور سید ھافائر میرے بھائی پر کیا جو اسے چھاتی سے نیچے لگا اور وہ زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید