• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6 لڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ صادق آباد کو احمد علی نے بتایاکہ میری15سالہ بیٹی (ن)کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ ویسٹریج کو محمد سلیمان نے بتایا کہ میری بیٹی(ع) عمر 19 سال گزشتہ صبح سکول پڑھانے کے لئے گئی اور تاحال تک واپس نہ آئی ۔تھانہ سول لائنز کو طاہرہ شمیم نے بتایا کہ میری بیٹی (م) 5اکتوبر کوجب میں سبزی لینے بازار گئی تو گھر میں موجود تھی لیکن جب میں گھر واپس آئی تو گھر پر موجود نہ تھی جس کا کچھ پتہ نہ چل سکا ۔تھانہ ائرپورٹ کو ملازم حسین نے بتایا کہ میری 21 سالہ بیٹی (س) کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ صدرواہ کو غلام شبیر نے بتایا کہ میری بیٹی (ع)عمر 15 سال اغواء ہو گئی ۔تھانہ گوجر خان کو طلعت محمود نے بتایاکہ میری بیٹی (الف) عمر 22 سال گھر سے بیوٹی پارلر کیلئے گوجرخان شہر آئی ۔ میں ایک بجے اسکو لینے پارلر گیا تو پارلر والوں نے بتایا کہ (الف) وہاں نہیں آئی ۔ اس کے زیر استعمال فون بھی مسلسل بند ہے ۔مجھے شبہ ہے کہ میری بیٹی کو کسی نے اغواء کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید