• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا چوک کر گئی، نیوزی لینڈ کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار آئی سی سی خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا۔ جیت کے بعد کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ مسلسل دوسری بار جنوبی افریقا فائنل میں چوک کرگئی ۔ اتوار کی شب نیوزی لینڈ نے دبئی اسٹیڈیم میں   32رنز سے فتح حاصل کی ۔ فاتح ٹیم کو2.34ملین ڈالرز کی ریکارڈ انعامی رقم ملی۔ رنرز اپ کے حصے میں1.17 ملین ڈالرز آئے۔ نیوزی لینڈ نے تینوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی افریقا نے 9وکٹ پر126رنز بنائے۔ روز میری مائر نے 26 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔کپتان لورا33ر نز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ پر 158 رنز بنائے ۔ ایملیا کیر 43 ، بروکی ہالیڈے 38 اور سوزی بیٹس 32 رنز بناکر نمایاں رہیں جنوبی افریقاکی نون کولولیکو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید