کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں مختلف ہاکی ایسوسی ایشنوں کے چار نمائندوں پر پابندی کے بعد قومی سطح پر ہاکی میں صورت حال مزید گھمبیر ہوگئی ہے، سندھ اور فیڈریشن کے درمیان نئی جنگ سے سندھ اور کراچی کے کھلاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہورہا ہے۔ ایک روز قبل سندھ ہاکی ایسوسی ایشن نے متوازی ایسوسی ایشن بنانے اور اس کی ٹیم کی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں ناقص کار کردگی پر رمضان جمالی، اسلم خان نیازی،وکیل احمد، اعجاز کھوکھرپر دس سال کی پابندی عائد کی ہے۔ سیکرٹری اکبر علی قائمخانی نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص متوازی ہاکی سرگرمیوں میں پایا جائے گا تو اس پر تاحیات پابندی لگائی جائے گی۔