• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے بنگلور ٹیسٹ جیت کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے 36 سال بعد بھارتی سر زمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا ۔ بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹ سے شکست دے کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔راچن رویندرا نے پہلی اننگز میں134اور دوسری اننگز میں39 نا ٹ آؤٹ رنز بنائے ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ چنا سوامی اسٹیڈیم میں اتوار کوآخری روز نیوزی لینڈ نے 107 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ول ینگ 48 اور راچن رویندرا 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 46 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی ۔ بنگلورو میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد میچ کے دوسرے دن بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ میں ناصرف اپنی سرزمین پر سب سے کم ترین اسکور تھا بلکہ ایشیا میں بھی کسی ایشیائی ٹیم کا اب تک سب سے کم اسکور ہے۔ میچ کے چوتھے دن سرفراز خان اور ریشبھ پنٹ نے 179 رنز کی شراکت قائم کر کے خسارے کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کردیا، سرفراز نے 150 رنز کی اننگز کھیلی البتہ پنتبدقسمت رہے اور 99 پر بولڈ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ٹام لیتھم صفر اور ڈیون کونوے 17رنزبناکر آؤٹ ہوئے لیکن وِل ینگ اور راچن رویندرا نے مزید کسی نقصان کے بغیر ہی اپنی ٹیم کو ہدف تک رسائی دلا دی ۔

اسپورٹس سے مزید