• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)البراکا بینک جہانگیر خان اسکواش چیمپئن شپ کے مقابلے اختتامی مراحل میں داخل ہو گئے۔سخی اللہ اور شملان گل فائنل میں پہنچ گئے ۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں انڈر 19 بوائز سیمی فائنلز میں پنجاب کے سخی اللہ نے کمیل طارق جبکہ پنجاب کے شملان گل نے خیبر پختونخوا کے ابراہیم محب کو زیر کیا۔انڈر 17 سیمی فائنل میں عدنان زمان نے عبداللہ جبکہ عبید اللہ نے مبین خان کو ہرایا۔ انڈر 13 میں رائد بن ذیشان نے ایان جاوید کو دو ایک گیمز شکست دی۔ تمام فائنل پیر کو کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید