• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرفارمنس پر بات کریں، ذاتیات پر نہ آئیں، عامر نے بابر کی حمایت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے سماجی ویب سائٹ پر بابر اعظم سے متعلق پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کریں لیکن ذاتیات پر نہ آئیں۔ اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا ۔ ناقدین براہ مہربانی کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں ۔ دوسری جانب بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر تنقید کرنے والے ٹیسٹ بیٹر فخر زمان نے اپنا جواب پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نےسوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے بات کی تھی ۔ فخر زمان نے جواب میں لکھا ہے کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک اور اچھے دوست ہیں اس لیے اظہار خیال کیا، میں پی سی بی کے ماتحت ہوں اور فیصلوں کو قبول کرنا میرا فرض ہے ۔ بابر اعظم کے بارے میں لکھنا کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا یا تکلیف دینا نہیں تھا ، مقصد صرف یہ تھا کہ مشکل وقت میں بابر اعظم کو موقع ملنا چاہئے تھا ۔ پی سی بی ہمارا ادارہ ہے ہم اس کی عزت کرتے رہیں گے ۔

اسپورٹس سے مزید