کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر ویریندر سہواگ نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ بنیادی باتوں پر توجہ دیں اور اپنا اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آئیں۔ بابر اعظم کو اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے، انھیں اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے انھیں خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہیے پھر ایک جسمانی طور پر فٹ اور ذہنی طور پر مضبوط کھلاڑی کے طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اس مشکل دور میں ذہنی لچک کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ان کی بیٹنگ پر توقعات کم ہونے اور کپتانی سے استعفے کےسببشاید وہ تکنیکی سے زیادہ نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ سہواگ نے مزید کہا کہ بابر باصلاحیت کھلاڑی ہیں ، وہ جلد کم بیک کرسکتے ہیں۔