• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: چیلنجرز اور کانکررز کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چیلنجرز اور کانکررز نے میچز جیت لیے۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں چیلنجرز نے انونسیبلز کو 28 رنز سے ہرادیا ۔چیلنجرز نے 5 وکٹوں پر 96 رنز بنائے ، انونسیبلز 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علیسا مختیار نے 3وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ دوسرے میچ میں کانکررز نے اسٹارز کو98رنز سے شکست دیدی۔کانکررز نے 6 وکٹوں پر168رنز بنائے۔کومل خان نے 59گیندوں پر 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز اسکور کیے۔ناکام ٹیم 9 وکٹوں پر 70 رنز بناپائی۔ مناہل جاوید نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔کومل خان پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
اسپورٹس سے مزید