ننگبو،چین (جنگ نیوز) روس کی داریا کساتکینا نے ہم وطن میرا اینڈریوا کو ہرا کر ڈبلیو ٹی اے ننگبو اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا، ان کی سیزن میں دوسری فتح ہے۔ ایسٹ بورن کی چیمپئن کساتکینا، جو اس سال چار فائنل ہار چکی ہیں، نے ابتدائی سیٹ میں حریف کو دباؤ میں لے لیا، ان کے مقابلےمیں 17سالہ اینڈریوا نروس دکھائی دے رہی تھیں۔