• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ سنوار کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین مزید تیز ہوگی، ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطینی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی رہنما شہید یحییٰ سنوار کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین مزید تیز ہوگی، اسلامی مزاحمتی تحریکوں میں یکجہتی و کامیابی سے صہیونی سامراجی قوتوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا، شہید یحییٰ سنوار کی سوچ فلسطینی عوام میں زندہ رہے گی فلسطینی عوام کو جھکانا اب غاصب صہیونی ریاست کے بس کی بات نہیں رہی، انہوں نے صہیونی ریاست کو بڑا جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں،مرکزی رہنماوں سمیت بے گناہ لوگوں کی شہادتیں صہیونی سامراجی قوتوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایسی صورتحال میں پورے عالم انسانیت کو اس وحشیت و سفاکیت کو رکوانا ہوگا ، اگر اس ظلم و نسل کشی کو نہ روکاگیا تو پھر اس کے اثرات خطے سمیت پوری دنیا پرپڑیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید