• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی پولیس نے مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم میر رسول بخش کوگرفتار کرکے 30 بور پسٹل برآمد کرلیا ، تھانہ سعودآباد پولیس نے مبینہ طور پراسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم خالد رفیق کو گرفتار کرکے ریوالور 32 بور برآمد کرلیا ، نارتھ ناظم آباد پولیس نے مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان سید سلمان اور عدنان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرکے 2 غیر قانونی پسٹل ایک 30 بور لوڈ میگزین ، ایک 32 بور ریوالور لوڈ میگزین برآمد کرلئے ،شاہراہِ نور جہاں پولیس نے مبینہ طور پرلوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان عبدالخلیل اور فرحان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ تیموریہ اور اور سرسید کی حدود میں پے در پے موبائل فون چھیننے میں ملوث ہیں ، ملزمان کا وارداتوں کے دوران پلاسٹک کی پسٹل استعمال کرتے تھے ، علاوہ ازیں سکھن پولیس نے مبینہ طور پرمنشیات فروشی میں ملوث ملزم انعام بخت کوجمعہ گوٹھ میں چھاپہ مار کر گرفتار کرکے 1 کلو سے زائد چرس اور فروختی رقم برآمد کرلی ،تھانہ کورنگی انڈسٹریل پولیس نے مبینہ طور پر گٹکا ماوا فروخت میں ملوث ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا،دوسری کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیا جن میں حاکم علی ، حسین بخش ، فتح محمد اورسلیم شہزاد شامل ہیں ملزمان سے جوا میں لگی نقد رقم برآمد کی گئی ، تھانہ لانڈھی پولیس نے مبینہ طور پر گٹکا ماوا ڈیلر حما د عرف مون کو لال مزار ایریا لانڈھی نمبر½5 سے گرفتار کرلیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید