• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کے استحکام کیلئے زیادہ قربانی عوام نے دی، شاداب نقشبندی

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے سب سے زیادہ قربانی غریب عوام نے دی ہے،حکمرانوں نے غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹااور کوئی ریلیف بھی فراہم نہیں کیا،ٹیکسز کی بھرمار کر کے غریب عوام سے وصولیابی کی گئی اور آج غریب کی کوئی دادرسی کرنے والا نہیں ہے، حکومت نے معیشت کے استحکام کیلئے کونسی قربانی دی ہے بتایا جائے،آج بھی ملک میں 19اشیائے ضروریہ مہنگی کردی گئیں جن میں آٹا،دال،تیل اور دگر اشیاء شامل ہیں،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوؤں کا فائدہ عام آدمی کو نہیں پہنچ رہا ،ملک میں بجلی وگیس کا بحران ہے ایسی صورتحال میں ایل پی جی گیس مہنگی کرنا غریب سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید