• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پر بھتیجے نے چاچی کو گولی مار کر قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پر بھتیجے نے اپنی چاچی کو گولی مار کر قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق مسلم گوٹھ سلطان مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 46سالہ شہناز بی بی زوجہ مشرزادہ جاں بحق ہوگئی ،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر غلام حسین کورائی نے بتایا ہےکہ مقتولہ شہناز بی بی کی مشرزادہ سے دوسری شادی تھی ،پہلے شوہر سے اسکی ایک 13سالہ بیٹی ہے ،مشر زادہ کے بھتیجے احسان نے شہناز بی بی سے اسکی 13سالہ بیٹی کا رشتہ مانگا،شہناز بی بی کی جانب سے اسے رشتہ دینے سے انکار پر احسان نے تیش میں آکر اسے گولی مار دی،پولیس کے مطابق احسان جرائم پیشہ ہے ماضی میں بھی جرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے،پولیس نے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید