• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو کا اشتراک، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں تھیڑ پلے ’گڑیا کا گھر‘ پیش

کراچی (ذیشان صدیقی / اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 “ کے 25 ویں روز تھیٹر پلے ” گڑیا کا گھر “ کاانعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا ، تھیٹر پلے کے ڈائریکٹر و رائیٹر انور جعفری ہیں جبکہ نینا بلیک ،شیما کرمانی ،پارس مسرور،عمران خان ،تبیتا سمرین اور حارث خان نے پرفارم کیا ،90منٹ کے دورانیہ پر مشتمل اس کھیل کو سماجی موضوع کے سبب شائقین نے سراہا ، مرکزی کردار کو تہمینہ کا نام دیا گیا جو سماجی بہبود کے کاموں میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس مقصد کے لئے سماجی بہبود کے کام کرتی رہتی ہے اس کھیل میں ایک کردار سکینہ کا بھی ہے جس نے اپنی پر فارمنس سے اچھا تاثر قائم کیا ، ڈرامہ گڑیا کا گھر اپنے موضوع او پروڈکشن کے لحاظ سے ایک اچھا کھیل رہا ، ڈرامہ میں غیر ضروری طور پر کریکٹر کی بھرمار نظر نہیں تو وہی دوسری طرف تمام فنکاروں نے اہلیان کراچی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید