• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ، دہم سائنس گروپ کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے 22اکتوبر سے سالانہ امتحانات برائے سال 2024ء جماعت دہم سائنس گروپ کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے گراؤنڈ فلور بلاک A سے صبح 9:30بجے سے شام 4:00بجے تک مارک شیٹ حاصلٰ کر سکتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید