• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے زائد بل اور ٹیرف میں اضافہ مسترد، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے زائد بل اور ٹیرف میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمِ سرما کی آمد سے قبل ہی دن کے اوقات میں بھی بلخصوص مضافاتی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جو کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو مفلوج کر دینے کے مترادف ہے ، جبکہ خود ساختہ بنائے ٹیرف کی مد میں جبری وصولیوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، محصولات کی مد میں کھربوں روپے قومی خزانے میں جمع کر انے والے شہر کے ساتھ سلوک ناروا رکھے جانا سمجھ سے بالاتر ہے معاشی دارالخلافہ میں بنیادی ضروریات زندگی کو غریب کی دسترس سے دور کرنا کسی مشترکہ اتفاق رائے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاجواز ٹیرف میں اضافے کو فی الفور واپس لے کر شہر میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید