• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کے تحت حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیہ تقریبات

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) ترجمان تحریکِ لبیک پاکستان نے مرکز سے جاری بیان میں کہا ہےکہ تحریکِ لبیک پاکستان کی جانب سے پورے پاکستان میں علاقائی سطح پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہیدِ کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر کہاکہ اسرائیل سے اپنے تمام شہداء کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، تحریکِ لبیک پاکستان شہیدِ ملت یحیی سنوار کے خاندان، ساتھیوں اور اسلامی مزاحمتی تحریکِ حماس سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتی ہے ، امت ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی، دعائیہ تقریبات میں یہ عہد کیا گیا اس عظیم نقصان کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید