• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام گیس، بجلی اور پانی کی بندش سے پریشان، حکمران سہولتیں پہنچانے کیلئے اقدامات نہیں کررہے، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام ہر طرح کے مسائل اور گیس بجلی پانی کی بندش سے پریشان ہو گئے ہیں،حکمران عوام کو سہولتیں پہنچانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ، گیس کمپنی بھی کے الیکٹرک کے نقشے قدم پر چل نکلی ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش عوام کو پریشان کرنے کا ایک اور حربہ ہے،مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام کا حال بے حال ہو گیا ہے۔ہر طرف سے عوام کے سروں پر صرف کالے بادل منڈلا رہے ہیں،حالات کو بہتر کرنے کے لیے اگر حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا تو پھر کون ملک کے حالات بہتر کرے گا،عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید