• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں ایک سال سے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج کرنے والا شہری عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

ٹوکیو (عرفان صدیقی ) فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ایک سال سے ٹوکیو میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والا جاپانی شہری عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ، تفصیلات کے مطابق جاپانی شہری چیکا ہیرو نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے اپنی ملازمت بھی قربان کر دی چھوڑدی ، جاپانی شہری چیکا ہیرو ایک سال سے اکیلا ہی اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مسلسل احتجاج اور نعرے بازی کرتا آرہا ہے ۔چیکا ہیرو فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے ۔چیکا ہیرو کو کئی دفعہ جاپانی پولیس گرفتار بھی کرچکی ہے لیکن یہ بلا ناغہ اسرائیلی سفارتخانے احتجاج کرنے پہنچتا ہے۔ پولیس کے دباو پر اب چیکا ہیرو روز کے بجائے ہفتے میں ایک دن ضرور اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتا ہے جاپانی شہری چیکا ہیرو کے اس جذبے کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید