• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں جی آئی ٹی ای ایکس 2024 خواتین کیلئے پلیٹ فارم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل و یوفون فورجی نے دبئی میں جی آئی ٹی ای ایکس 2024 کے ساتھ منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ اور انویسٹر کنیکٹر ایونٹ، ایکسپینڈ نارتھ اسٹار میں اپنے سی ایس آر پروگرام، ’بااختیار‘ کو نمائش کیلئے پیش کیا اس ایونٹ نے عالمی سطح پر بااختیار پروگرام کے فروغ اور اس میں شریک کاروباری خواتین کی کامیابیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے اہم پلیٹ فارم فراہم کیا پی ٹی سی ایل اعلامیے کے مطابق تقریب میں ’بااختیار‘ کی دو نمایاں کاروباری خواتین، فرحت العین اور مریم حسین نے پروگرام کی نمائندگی کی ہری پور، خیبر پختونخوا کے مضافاتی علاقوں میں مقامی طور پرسلائی کڑھائی سے کام شروع کرنے والی دونوں ہنر مند خواتین اب بااختیار پروگرام کی طرف سے فراہم کردہ تربیت اور ٹیکنالوجی وسائل سے لیس اپنا ذاتی کاروبار چلا رہی ہیں پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G نے انہیں اس بین الاقوامی ایونٹ کے لیے منتخب کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید